اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کی فضا میں اسرائیل کے جاسوسیکے لیے بھیجے گئے ایک جاسوس ڈرون کوقبضے میں لے کراس سے حساس معلومات حاصل کرنے کادعویٰ کیا ہے۔
حماس کے عسکریونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حالیہ جارحیت کے دوران ایک صہیونی جاسوسڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا اور اس سے حساس معلومات حاصل کی تھیں۔
القسام کے بیانجسے اس نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے میں کہا ہے کہ "خدا کی مدد اور کامیابیسے، شہید عزالدین القسام بریگیڈز غزہ کی پٹی کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران جمعہ05 رجب 1444 ہجری بمطابق 01/27/2023ء ایک صہیونی ڈرون کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہے۔یہ جاسوس ڈرون غزہ کی پٹی کے اندر خصوصی مشن پر تھا۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ ’’ہمارے انجینیرز اسرائیلی ڈرون سے نمٹنے اور اس سے دشمن قوتوں کے بارے میں اہماور حساس معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہے‘‘۔
القسام بریگیڈز کےانکشاف کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ فوج نے ہفتے کے آخر میں ایکآپریشنل سرگرمی کے دوران غزہ کی پٹی میں ڈرون بھیجا تھا۔
اسرائیلی قابضفوجی ریڈیو نے کہا کہ معلومات لیک ہونے سے سکیورٹی اور فوجی حلقوں میں خوف پایاجاتا ہے۔
گذشتہ جمعے کیصبح اسرائیلی قابض طیاروں نے جنین کیمپ کے قتل عام کے چند گھنٹے بعد غزہ کی پٹی پرحملے کیے۔ جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 10 افراد شہید ہوئے تھے۔