جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں فدائی حملے میں 7 صہیونی جھنم واصل، حملہ آور شہید

ہفتہ 28-جنوری-2023

مشرقی القدس میں ایکفدائی حملہ اور فلسطینی نوجوان نے یہودی بستی میں فائرنگ کرکےکم سے کم 7اسرائیلیوں کو موت کےگھاٹ اتار دیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو شہید کردیاہے۔

فائرنگ کے حملےمیں کم سے کم 12 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت خطرےمیں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیساور ایمبولینس ٹیموں نے اعلان کیا کہ جمعہ کی شام مقبوضہ مشرقی القدس کی بستی ’’نبی یعقوب‘‘ کے پڑوس میں ایک بندوق بردار نے یہودی عبادت گاہ میں موجود یہودیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سات افرادہلاک ہوگئے ۔

دوسری طرف اسلامیتحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غاصب صہیونیوں کے خلاف کیے گئے فدائی حملے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی کا فطریرد عمل قرار دیا ہے۔

قبل ازیں جمعراتکی صبح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک کیمپ پر دھاوا بول دیاتھا جس میں ساٹھ سالہ خاتون سمیت کم سے کم دس فلسطینی شہید اور 20 سےزاید زخمیہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد فلسطین میں حالات سخت کشیدہ تھے اور فلسطینیوں میں شدیدغم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔

ادھر اسرائیلیپولیس کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں پر حملے میں دو مزید فدائیحملہ آور بھی شامل تھے جن کی تلاش جاری ہے۔

اسرائیلی پولیس کاکہنا ہے کہ بیت المقدس میں فائرنگ سے مارے جانے والے فلسطینی مزاحمت کار کی شناختعلقم خیری کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور وہ بیت المقدس میں الطور کا رہائشی ہے۔ اسرائیلی پولیسکے مطابق شہید فلسطینی کا سابقہ ریکارڈ صاف ہے اور اس کا کسی تنظیم کے ساتھ کوئیتعلق ثابت نہیں ہوتا۔

مختصر لنک:

کاپی