مغربی کنارے کےشہروں نابلس اور قلقیلیہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھجھڑپوں کے دوران جمعہ کی دوپہر درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔
نابلس شہر میںفلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران فوج نے آنسو گیسکے شیل فائر کیے، مشرق میں بیت دجن اور جنوب میں بیتا قصبے میں دم گھٹنے سے درجنوںزخمی ہوگئے۔ .
ہلال احمر سوسائٹینے اطلاع دی ہے کہ بیتا قصبے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 33 فلسطینی زخمی ہوئے۔جبل صبیح کے علاقے میں 10 زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔ 22 زخمیوں کو داخلیدروازے پر آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی کیا گیا جب کہ بیتا میں ربڑ کی دھاتی گولیوںسے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
ہلال احمر کےمطابق بیت دجن میں 3 فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے اور انہیں امدادی کارکنوںنے فوری طبی امداد فراہم کی۔
متعلقہ سیاق وسباق میں قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 3فلسطینی ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔
بیت المقدس میں قابض فوج نے شمال میں الرام قصبے میں شہید یوسفمحیسن کی نماز جنازہ کے بعد فلسطینیوں پر اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
فلسطینیوں کی بڑیتعداد نے شہید محیسن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔