جمعه 15/نوامبر/2024

جنین کیمپ میں قتل عام قابض فاشسٹ حکومت کی ایما پر کیا گیا: ہشام قاسم

جمعہ 27-جنوری-2023

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے بیرون فلسطین سینئر رہنما ہشام قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کا جنین کیمپ میں سفاکانہ قتل عام نئی دائیں بازو کی فاشسٹ حکومت کی ایما پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام کی مزاحمت کو دبانا ہے۔

ایک پریس بیان میں، جس کی ایک کاپی مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے، ہشام قاسم نے کہا کہ صبح سویرے کیمپ پر دھاوا بولنے والی قابض افواج کا بہادرانہ مقابلہ کرنے والی مزاحمت اس بات کی تصدیق ہے کہ فلسطینیوں کا عزم مضبوط ہے اور کوئی وحشیانہ قوت ان کے حوصلے پسپا نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مزاحمت کو بیانات اور دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا ہے۔”کیونکہ یہ آزادی کی منزل تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے، خواہ کوئی بھی قیمت چکانی پڑے ، جو فلسطینی ایک صدی سے زائد عرصے سے ادا کر رہے ہیں۔”

ہشام قاسم نے کہا، "جنین کیمپ میں فلسطینیوں کی جانب سے جس بہادری کا مظاہرہ آج صبح  سے دیکھ رہا ہے، وہ تمام قوتوں اور گروپوں کو یہ دعوت دیتا ہے کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے، اور ان سفاک جرائم کا حساب لینے کے لیے ایک محاذ پر جمع ہوجائیں، دشمن کو فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی قیمت پر کوئی کامیابی حاصل کرنے کی اجازت نہ دیں۔”

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو جنین کیمپ پر صہیونی حملے کے نتیجے میں صبح سے اب تک چار افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں ایک معمر خاتون بھی شامل ہیں، متعدد زخمی ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے

 

مختصر لنک:

کاپی