اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح محصور غزہ کی پٹی کے مشرق میں ایک سرحدی علاقے میں چھوٹے پیمانے پر دراندازی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دو بکتر بند بلڈوزر اور ایک ٹینک کے ذریعے قابض فوجی غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح کے مشرق میں ایک فوجی چوکی سے سرحدی علاقے میں داخل ہوئے۔
سرحدی باڑ سے چند میٹر کے فاصلے پر بھاری مشینری نے زرعی زمینوں کو برابر کرنے اور کھودنے کا کام شروع کر دیا۔
غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے بار بار اسرائیلی فوج کی دراندازی اور گولیوں کے حملوں کی زد میں ہیں۔ اس طرح کی خلاف ورزیوں سے فصلوں کو کافی نقصان ہوتا ہے اور کسانوں کو اپنی زمینوں پر کام روکنا پڑتا ہے۔