ایک یہودی آباد کار خاتون کے اپنے گھر کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹنے سے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر چڑھائی کر دی۔
اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ خاتون کے گھر کی کھڑکی کا شیشہ پناہ گزین کیمپ سے چلائی گئی گولی کی وجہ سے ٹوٹا اور شیشہ لگنے سے یہودی خاتون زخمی ہوئی ہے۔ یہ خاتون پسگیت زیو نامی یہودی بستی کی مکین ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ گولی یروشلم کے شمال مشرقی پناہ گزین کیمپ شفعط سے چلائی گئی۔
واقعہ کے بعد اسرائیلی قابض اتھارٹی کے اہلکاروں نے کیمپ پر چڑھائی کردی اور فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران ہیلی کاپٹر بھی فلسطینی علاقے کی نگرانی کے لیے پرواز کرتا رہا۔