اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسرائیل کے قبضے کے خلاف ایک کھلی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس امر کا اظہار ‘ پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطینن (پی ایف ایل پی ) نے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔
پی ایف ایل پی کے اس بیان میں کہا گیا ہے’ یہ فلسطینی قیدی انسانی عظمت و وقار کے تحفظ کے لیے اپنی زندگیاں اور جانیں قربان کر رہے ہیں۔
پی ایف ایل پی نے کہا ‘ فلسطینی عوام جنہیں بلا جواز جیلوں میں قید رکھا ہے قید میں ہونے کے باوجود ان کے لیے یہی ایک راستہ بچا ہے کہ وہ اپنی آزادی کی زندگی کے لیے قید کی زندگی کی قربانی بھی دینا پڑے تو گریز نہ کریں۔
اس بیان میں پی ایف ایل پی نے اپنے کیڈرز اور تمام فلسطینی قیدیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں کے اس بہیمانہ نظام کے ساتھ لڑنے کے لیے تیاری کریں اور اسرائیلی جیلوں سے لڑنے کے لیے کھڑے ہو جائیں۔ اسی کے نتیجے میں قید کے باوجود چلنے والی یہ تحریک کامیاب ہو گی۔