امریکی ریاست پنسلوانیا میں جمعرات کی شام فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گیا، یہ واقعہ ریاست پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا جہاں سینکڑوں فلسطینی خاندان آباد ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق، ہلاک ہونے والے نوجوان 17 سالہ شہید سامر سعود کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع گاؤں میخماس سے تھا اور اس کی ہلاکت فلاڈیلفیا کے علاقے فرینکفورڈ میں گینگز کے درمیان فائرنگ کے ایک واقعے کے دوران ہوئی۔
ایک رشتہ دار نے بتایا کہ واقعہ کے وقت سعود ایک دکان سے نکل رہا تھا جب اس جگہ موجود ایک گاڑی کے اندر سے باہر لوگوں کی طرف فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے کچھ اور لوگ ہلاک اور زخمی ہو ئے جن میں سعود بھی شامل تھا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
امریکہ میں اکثر فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث ہر سال درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔