گذشتہ دسمبر میںمقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں عوامی مزاحمتی تحریک کے تسلسل کے واقعات میںاضافہ دیکھا گیا۔ فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’معطی‘نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 47مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی۔
ان سرگرمیوں میں سبسے نمایاں الفریدیس، کفر قرہ، نحف، کفر کنا، طمرہ اور مغربی بقاع سے مسجد اقصیٰ تک بسوں کو دوپہر، مغرب اورعشاء کینمازوں کی ادائیگی کے لیے بسیں چلانا اور مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے لیے قافلے منظمکرنا ہے۔
اندرون فلسطین کےمقبوضہ علاقوں میں 9 مظاہرے ہوئے، 8 عوامی سرگرمیاں، مسجد اقصیٰ سے ربط کے 25پروگرام تشکیل دیے گئے، 2 رن اوور آپریشن، 1 فائرنگ کارروائی اور 1 ایک دھماکہ خیزڈیوائس نصب کرنے کی کاروائی شامل تھی۔ اس کے علاوہ مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج اورفلسطینی شہریوں کے درمیان کئی مقامات پر تصادم بھی ہوا۔
طمرا، حیفا، اور النقبکے علاقوں نے بالترتیب 9، 7، 6 مزاحمتیکارروائیاں کی گئیں۔ مقبوضہ اندرونی علاقوں کے شہروں اور علاقوں میں مزاحمتیکارروائیوں کی سب سے زیادہ تعداد انہی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔
مقبوضہ علاقوں میںفلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج اور آبادکار گروہوں کی خلاف ورزیوں اور جرائممیں بھی اضافہ ہوا، جن کی تعداد72 تک پہنچ گئی۔ ان میں سب سے نمایاں نوجوان نعیممحمود بدیر کی شہادت تھی۔ انہوں نے کفر قاسم میں رن اوور آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو پولیساہلکار زخمی ہوئے۔