قابض اسرائیلی فوج نے نے مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم 19 فلسطینی شہریوں اور ایک بچے کو اغوا کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الخلیل میں 10 شہریوں کو ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا ۔ جن میں سے زیادہ تر الفوار پناہ گزین کیمپ کے رہنے والے ہیں۔
اسی طرح اسرائیلی قابض فورسز نے جنین سے چار فلسطینی نوجوانوں کو ، بیت لحم سے تین اور رام اللہ سے دو فلسطینی نوجوانوں کو بھی اغوا کیا ہے۔
مشرقی یروشلم سے اسرائیلی قابض پولیس نے 15 سالہ محمد درویش کو اغوا کیا ۔ یہ علاقہ ضلع عیساویہ میں شامل ہے۔
دریں اثنا، القدس بریگیڈز سے وابستہ قبطیہ مسلح گروپوں نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے صبح سویرے اسرائیلی فورسز پر گولیوں کی بوچھاڑ کی اور جنین کے جنوب میں واقع قصبہ قبطیہ میں ان کی گاڑیوں میں بارودی مواد کو اڑا دیا۔
گزشتہ رات مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا کہ اسرائیلی اہداف کے خلاف فائرنگ کی تین کارروائیاں کی گئی ہیں ، جن میں جنین کے آس پاس کی بستیوں سے فائرنگ شامل ہے۔
طوباس میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے ان اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی جنہوں نے تمون قصبے پر دھاوا بول دیا تھا۔