جمعه 15/نوامبر/2024

بزرگ فلسطینی اسیر کی رہائی سے دو دن پہلے تفتیشی عقوبت خانے منتقلی

بدھ 18-جنوری-2023

اسرائیلی نقب جیل میں لمبی قید کاٹنے والے فلسطینی قیدیماہر یونس کی رہائی کا وقت آنے سے محض دو دن پہلے انہیں ایک بار پھر تفتیش کے نامپر اسرائیلی عقوبت خانے میں منتقل کر دیا ہے۔

65 سالہ فلسطینی ماہر یونس نے اسرائیل جیل میں چالیس سالکی قید کاٹ لی ہے۔ لیکن ان کی رہائی کی امید کو ایک بار پھر دھچکہ لگ گیا ہے۔

اسریٰ میٖڈیا آفس کے مطابق اسرائیل کے جیل کے محکمے نےانہیں نقب جیل سے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ماہر یونس کی رہائی کے انتظارمیں ان کے اہل خانہ تیاریوں میں مصروف تھے۔

دریں اثنا قابض پولیس نے ماہر یونس کی رہائی کے سلسلے میں ان کے خاندان اور گاوں کے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ ان کے لیے کوئی استقبال تیارینہ کیا جائے۔ نہ ہی خوشی میں پوسٹر یا بینر لگائے جائیں اور کسی استقبالیہ تقریبکا انعقاد کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی