جمعه 15/نوامبر/2024

بیت حنینا میں مسماری اور بلڈوزنگ، جلزون میں تعمیرات روکنے کے احکامات

منگل 17-جنوری-2023

کل پیر کومقبوضہبیت المقدس میں اسرائیل کی نام نہاد بلدیہکے بلڈوزروں نے شہر کے شمال مشرق میں بیت حنینا قصبے میں ایک رہائشی کمرے کو مسمارکر دیا۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے بیت حنینا میں الاشقریہ محلے پر دھاوا بول دیا، خضر خاندان کے ایک رہائشی کمرے کو مسمار کر دیا،یاد رہے کہ یہ کمرہ اس خاندان نے اپنی زمین پر آبادکاروں کے قبضے کے خوف سے بنایاتھا۔

گذشتہ 12اگست کو قابض ریاست کینام نہاد عدالت نے اس کے پانچ گھروں کو مسمار کرنے سے روکنے کے لیے خاندان کیدرخواست کو مسترد کر دیا تھا اور اسے مجبور کر دیا کہ وہ اسے خود ہی مسمار کر دیں۔

اسی تناظر میںقابض افواج اور آبادکاری گروپوں نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میںگذشتہ ماہ کے آخر میں "الحمرا اراضی” کے اندر بلڈوزنگ اور کھدائی کا کامجاری رکھا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض بلڈوزروں نے عین سلوان مسجد کے قریب زمین پر موجود درختوں کو اکھاڑپھینکا اور قابض میونسپلٹی کے عملے نے زمین میں کنکریٹ ڈال دیا۔ محلے کے مکینوں کےداخلے کو روکنے کے لیے الیکٹرانک گیٹ لگادیا گیا ہے۔

پیر کے روز قابضحکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال میں واقع جلزون پناہ گزین کیمپ میںمکانات کی تعمیر روکنے کے احکامات دیے۔

قابض فورسز نے کیمپکے شمالی مضافاتی علاقے "بیت ایل” کے سامنے دھاوا بولا اور شہریوں کو اسجگہ پر زیر تعمیر مکانات کی تعمیر روکنے کا حکم دیا۔

قابض فورسز نے ایریاسی میں مکانات کی بنیادوں کی کھدائی روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہبغیر اجازت تعمیر کیے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی