اتوار کی شامشمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع قلقیلیہ کے مشرق میں واقع فندق گاؤں کے قریب ایکبچی اس وقت زخمی ہوگئی جب ایک آباد کار نے اس پر اپنی کار چڑھا دی۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قلقیلیہ نابلس کی مرکزی سڑک پر ایک آبادگار نے 7 سالہ بچی پرکارچڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئی، اس کے بعد اسے قلقیلیہ کے درویش نزالسرکاری اسپتال لے جایا گیا۔
فلسطینی شہریوںکے خلاف آباد کاروں کے حملے جاری ہیں، خاص طور پر شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسطرح کی کارروائیاں عام ہوچکی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی شرپسندوں کوفلسطینیوں پرحملوں میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔
سال 2022 میںآبادکاری کی سنگینی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میںآبادکاری اور آبادکاروں کے حملوں کے لحاظ سے یہ ایک خطرناک سال تھا۔
پچھلے سال مغربیکنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کیخلاف ورزیوں کی سب سے زیادہ شرح دیکھی گئی۔ گذشتہ چار سال کے دوران قابض کے جرائماپنے عروج پر رہے۔