شنبه 16/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مزاحمتی کارروائیاں

اتوار 15-جنوری-2023

فلسطینی مزاحمتکاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج اور غاصب یہودی آباد کاروںکے خلاف 11 مزاحمتیکارروائیاں کیں، جن میں ایک فائرنگ آپریشن، دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ اور آبادکاروں کے خلاف دو حملے شامل ہیں، جب کہ 7 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں الطور، رام اللہ میں بیت ایل کالونی اور قلقیلیہ میں عزون میں جھڑپیںہوئیں۔

فلسطینی مزاحمتکاروں نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر قابض اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ جھڑپوں کے دوران فلسطینیمزاحمت کاروں نے قابض پرالجلمہ چوکی پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا۔

الخلیل میں یطاکے مقام پرفلسطینی مزاحمت کاروں نے سنگ باری کی اور آبادکاروں کا مقابلہ کیا، جب کہ باب الزاویہ اور بیت امر میںجھڑپیں ہوئیں جہاں فلسطینی نوجوانوں نے آباد کاروں کا مقابلہ کیا، اور ان پرپتھراؤکیا۔

گذشتہ سال 2022 میں31 صہیونی، جن میں سے زیادہ تر فوجی تھے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ہلاکاور 525 سے زائد زخمی ہوئے۔

اعدادوشمار کےمطابق گذشتہ برس 12188 سے زائد مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے یہودی آباد کار اوراسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی