لبنانی المنار ٹیوی نے کہا ہے کہ لبنانی فوج نے جمعے کے روز ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والےاسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔
چینل نے رپورٹ کیاکہ "لبنانی فوج نے "اسرائیلی ڈرون” پر گولی چلائی جس نے لبنانیفضائی حدود کی خلاف ورزی کی جب کہ دشمن کی پیدل فوج نے حولا قصبے کی سرحدوں پرواقع العباد سائٹ کے شمال میں تکنیکی باڑ کو عبور کیا۔
قابض فوج کے کمانڈرایویو کوچاوی نے کہا ہے کہ "اسرائیل” لبنان کو 50 سال پیچھے لوٹانے کے لیےتیار ہے۔اگر وہ لبنانی حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں داخل ہوتا ہے تو لبنان پچاس سالپیچھے چلا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلح تنظیم کو نشانہ بنانے کے لیے کافی نہیںہوگا۔ اسرائیل نے لبنان پرحملہ کیا تو لبنان کے تمام انفراسٹرکچر کو تباہ کرےگا۔