چهارشنبه 30/آوریل/2025

اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ سے اسماعیل ہنیہ کی ملاقات

ہفتہ 14-جنوری-2023

 حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے زیر قیادت ایک اعلی سطح کے وفد نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطٰیٰ کے لیے خصوصی کوآرڈی نیٹر ٹور وینسلینڈ سے ملاقات کی ہے، یو این کوآرڈی نیٹر کے ساتھ ان کی ٹیم کے معاونین بھی موجود تھے۔

  فریقین نے اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کی نئی حکومت بننے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ نئی اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف اب تک کی جارحانہ پالیسی اور منصوبہ بندی کے علاوہ بین گویر کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے کی گئی اشتعال انگیزی بھی زیر بحث آئی۔

 اس موقع پر حماس چئیرمین نے نئی انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی  حکومت کے بعد فلسطینیوں کے لیے بڑھ جانے والے مسائل اور چیلنجوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے اسرائیلی کی نوآبادیاتی طرز کی ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیرات کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی پالیسی کا بھی حوالہ دیا کہ یہ سب کچھ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔

 اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے مسلسل ساڑھے پندرہ سال سے جاری محاصرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا  اس کے علاوہ فلسطینیوں پر  ہر جگہ  حملے بڑھ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی