اسرائیلی قابضفوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین فلسطینی شہری شہیداور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔
کل جمعرات کی شاممقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فوج کے خصوصیدستوں کے حملے میں دو نوجوان شہید اور 3 زخمی ہوئے اور ایک اور نوجوان کو گرفتارکر لیا گیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی سپیشل فورس نے قباطیہ قصبے میں گھس کر ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ فورس نے نوجوانوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمیہوئے جن میں سے دو بعد میں دم توڑ گئے۔
ذرائع نےبتایا کہنوجوان کو گرفتار کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پہنچنے والے مزاحمتی کارکنوں کے ساتھ مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد قابض فوج گاؤںسے پیچھے ہٹ گئی۔
فلسطینی وزارتصحت نے قباطیہ قصبے میں نوجوان حبیب محمد عبدالرحمن کامل (عمر25 سال) کی سر میںگولیاں لگنے سے شہادت کا اعلان کیا ہے۔موت کا اعلان کیا
اسی آپریشن میں 18 سالکےعبدالھادی نزال کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
گذشتہ 48 گھنٹوںکےدوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی شہداء کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔جمعرات کی صبح رام اللہ کے جنوب میں قلندیہ کیمپ پر اسرائیلی فوج کی کارروائی میںاکتالیس سالہ سمیر اصلان اور الخلیل کے جنوب میں سند محمد عثمان سمرا کو شہید کیاگیا۔ سمرا کی عمر 19 سال تھی۔ اس سے قبل رات گئے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میںنابلس میں 21 سالہ احمد عامر ابو جنید کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔
اس کے علاوہاسرائیلی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان زخمی ہوئے۔
پچیس سالہ نوجوانحبیب محمد علاونہ کمیل کئی دنوں کے سفر کےبعد کل سہ پہر اپنے آبائی شہر قباطیہ میں اپنے گھر واپس آئے۔ اس کے چند ہی گھنٹےبعد مسلح جھڑپیں شروع ہوئیں تو اسرائیلی اسپیشل فورسز نے قصبے پر دھاوا بول دیا۔
حبیب قباطیہ کےقصبے میں ایک دکان میں کپڑوں کے سیلز مین کے طور پر کام کرتا ہے اور وہ آج ترکی کےسفر سے یہاں پہنچا ہے، جہاں وہ اپنی دکان کے لیے کپڑے اور جوتے درآمد کرنے کے لیے گیاتھا۔
حبیب دوپہر کےوقت اپنے گھر پہنچا۔ مگر دنیا کے سفر کا یہاں اختتام اور ابدی جنتوں کا سفریہاں سےشروع ہوا۔ مشرقی محلے میں عرب امریکن یونیورسٹی روڈ وہ اپنے چچا کے گھر تھا جباسرائیلی فوجیوں نے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔
درایں اثناالقسام بریگیڈز کی جنین برانچ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے مجاہدینقابطیہ قصبے میں قابض فوج کو بھاری اور پے در پے گولیوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔”