یہودی آبادکاروں کے جتھہ نے الخلیل کے جنوب میں واقع مسافر یطہ میں بدھ کے روز کھیتوں اور اس میں موجود فصلوں کو تہس نہس کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یطا کے مشرق میں مستبیہ یائیر کی غیر قانونی یہودی بستی کے یہودی آبادکاروں نے فلسطینی بدوؤں کی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہاودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی ملکیت زیتون کے درختوں کو تہس نہس کر دیا اور اپنی بھیڑ بکریوں کو فلسطینیوں کی گندم اور جو کی فصلوں میں چرنے کے لیے چھوڑ دیا۔
ایک اور واقعے میں یہودی آباد کاروں نے درجنوں زیتون کے پودے تہس نہس کر دیے۔ یہ واقعہ نابلس کے جنوب میں قصرہ نامی گاؤں کے زرعی علاقے میں پیش آیا۔
مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی نو آبادیاتی کو دیکھنے کے مقامی ذمہ دار غسان دغلس کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کسان محمود کے تیس سے زائد زیتون کے درخت جڑ سے اکھاڑ دیے اور سیرابی کے لیے استعمال ہونے والے پائپوں کو بھی نقصان پہنچایا۔