چهارشنبه 30/آوریل/2025

حوارہ حراستی مرکز میں 26 فلسطینی قیدی بنیادی انسانی حقوق سے محروم

بدھ 11-جنوری-2023

کل منگل کوفلسطینی محکمہ امور اسیران نے کہا ہے کہ 26 فلسطیی قیدی اسرائیل کے بدنام زمانہحوارہ حراستی مرکز کے اندر مشکل زندگی اور بدترین حراستی حالات سے دوچار ہیں۔انہیںبنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔

اسیران کمیشن نےایک بیان میں مزید کہا کہ "حوارہ حراستی” کیمپ میں اس وقت قیدی حفظانصحت کی کمی کی شکایت کرتے ہیں، جن کمروں میں انہیں رکھا گیا ہے وہ گندے، کیچڑسےآلودہ، ٹھنڈے اور انتہائی خطرناک ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ حوارہ جیل انتظامیہ قیدیوں کو کپڑوں اور کمبلوں سے محروم رکھتی ہے، اس کےعلاوہ وہ وہاں کے قیدیوں کو بھوکے پیاسے رکھنے ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

کمیشن نے اس باتکی تصدیق کی کہ قیدی صحت کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور بیمار قیدیوں کے معائنےاور ان کے علاج معالجے کا کوئی انتظام نہیں ، جس کی وجہ سے بہت سے بیمار قیدیوں کیحالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ سے تعلق رکھنے والے قیدیسامر ابو عیاش نے حراستی مرکز میں غیرانسانی سلوک پرکھلی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی