پنج شنبه 01/می/2025

فائرنگ کے واقعات سمیت غرب اردن اور القدس میں 15 مزاحمتی کارروائیاں

منگل 10-جنوری-2023

مقبوضہ مغربیکنارے اور بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اوریہودی آبادکاروں کے خلاف گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمت کی 15 کارروائیوںکی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پرفائرنگ کی 3 ، آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور10 مقامات پر دشمن سے تصادم شامل ہیں۔

مزاحمتی کارکنوں نےجنین کے قصبے زبابدہ میں دھاوا بولتے ہوئے قابض فورسز پر فائرنگ کی اور ان سے جھڑپیںہوئیں۔

طوباس کے قصبےعقبہ پر دھاوا بولنے کے دوران مزاحمتی کارکنوں کی قابض فوج سے جھڑپ ہوئی۔

انہوں نے الخلیلمیں "کرمی زور” بستی میں بھی قابض فوج کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

مزاحمتی کارکنوں نےقلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا اور ان کیگاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

بیت المقدس، راماللہ، طوباس، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 10 مقامات پر جھڑپیںہوئیں۔ اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

سال 2022 کےدوران، فلسطین ڈیٹا انفارمیشن سینٹر نے (12188) سے زیادہ مزاحمتی کارروائیوں کےنتیجے میں (31) اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان میں سے زیادہ تر فوجی تھے۔فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کی 848 کارروائیاں، چاقو سے حملوں کی 37 اور گاڑیوں کےنیچے یہودی آباد کاروں کو کچلنے کی 18 کارروائیاں کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی