جمعه 15/نوامبر/2024

ترکیہ میں سرگرمیاں محدود کیے جانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں:حماس

منگل 10-جنوری-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نےترکیہ میں جماعت کی قیادت کی سرگرمیوں کو محدود کیے جانےسے متعلقاسرائیلی میڈیا میں آنے والی خبروں کو بے بنیاد اور حماس کے خلاف دشمن کے مکروہمنفی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمانحازم قاسم نے کہا کہ ’ہارٹز‘ اخبار نے "ترکیہ کی جانب سے حماس کی قیادت کینقل و حرکت کو محدود کرنے کے بارے میں جو خبریں شائع کی ہیں وہ سراسر جھوٹ اور صہیونی میڈیا مشین کی حماساور اس کی قیادت کے خلاف نفرت پھیلانے کا ایک حصہ ہے۔”

قاسم نے پیر کیشام ایک بیان میں کہا کہ حماس کے ترکیہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ اپنے اورتمام عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی کاز کی خدمت میں آگے بڑھنا چاہتیہے۔

عبرانی اخبار "ہارٹز”نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک انٹیلی جنس نے حال ہی میں انقرہ اور "تل ابیب”کے درمیان مفاہمت کے بعد ترکیہ میں حماس کی قیادت کی نقل و حرکت کو محدود کرناشروع کر دیا ہے۔

اخبار کے مطابق اگرچہانقرہ "اسرائیل” کے پرانے مطالبے پرعمل نہیں کرتا جس میں اسرائیل ترکیہمیں حماس کے تمام کارکنوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔تاہم ترکیہ نے حماس کی قیادت کی وہاں آباد ہونے کی کوششوں کو محدود کر کیا ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیاکہ ترکیہ کے اقدامات سخت نہیں ہیں لیکن اخباری دعوے کے مطابق حماس کے نائب صدر اورغرب اردن میں حماس کے امور کے ذمہ دار صالح العاروری کی ترکیہ میں سرگرمیوں کومحدود کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی