چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری کو اپنا گھر خود گرانے کا نوٹس دے دیا

منگل 10-جنوری-2023

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک اور فلسطینی شہری کو اپنا گھر خود مسمار کرنے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔  فلسطینی شہری محمد عواد کو نوٹس میں پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنا گھر گرا دے گا۔      

 یہ نیا ظالمانہ نوٹس مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق محمد عواد کو اسرائیلی فوج کے نوٹس میں آٹھ دنوں میں گھر کی لازمی مسماری کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس فلسطینی کو بتایا گیا ہے کہ اس کے گھر کی تعمیر  اسرائیل قانون کے خلاف ہے۔

مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں کی طرح اسرائیلی قابض اتھارٹی ایک منظم انداز میں  فلسطینی عوام کے گھروں کی  مسماری مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ مسماری کا جواز تعمیرات کے لیے کبھی اسرائیلی اجازت نامہ کا نہ ہونا اور کبھی اسرائیلی قانون کی خلاف ورزی بنایا جاتا ہے۔ 

جبکہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی قابض اتھارٹی کے تعمیراتی اجازت نامے کو ایسا پیچیدہ اور مشکل بنا دیا گیا ہے کہ کسی فلسطینی شہری کو شاذ ہی اس کے حصول میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی