فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے دھاوے کےدوران مسافر یطا کے مقام پر کم سے کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران شہریوں پر آنسوگیسکی شیلنگ کی اوران پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد شہری دمگھٹنے سے متاثر ہوئے۔
مقامی سطح پر یہودیآباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف قائم ’وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن‘ نے ایکبیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی کسانوں پر حملے کے بعد درجنوںآباد کاروں نے شہر کے مشرق میں واقع اماتین گاؤں پر حملہ کیا اور درجنوں پھل دار زیتونکے درختوں کو اکھاڑ پھینکا۔
کمیشن نے بتایاکہ قابض فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو النور کمیونٹی میں فلسطینیوںکے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس بھیجے ہیں۔ تازہ نوٹس علاقے میں یہودی آباد کاری کیتوسیع اور فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی اسرائیلی حکومتی پالیسیوں کا تسلسلہیں۔