فلسطینی اسیران کے خاندانوں کی کمیٹی نے آٹھ فلسطینیوں کے فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں اغوا کی مذمت کی ہے۔
اسیران کے خاندانوں نے اس امر پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا کہ جنین اور برقین ٹاون سے تعلق رکھنے والے یہ فلسطینی پہلے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے نظر بند رکھے جا چکے ہیں اور انہیں ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی نے اغوا کر لیا ہے۔
جمعہ کے روز جاری کیے گئے کمیٹی نٓے کہا ہے کہ پہلے ان افراد کو اسرائیلی قابض اتھارٹی نے اسرائیلی جیلون میں بند رکھا اب فلسطینی اتھارٹی نے اٹھا لیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے فلسطینی عوام کے خلاف فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی قابض فورسز کے درمیان گہرا اتفاق ہے۔
اسیران کے خاندانوں کی کمیٹی نے مختلف فلسطینی دھڑوں ، انسانی حقوق کے اداروں اور اہم شخصیات سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ظؒلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور ان سیاسی طور پر قیدی بنائے گئے فلسطینیوں کی رہائی کے لیے کوشش کریں۔
کمیٹی نے قرار دیا کہ ان اسیران کو اگر رام اللہ کی جیل میں کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار فلسطینی اتھارٹی سمجھی جائے گی۔