جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں میں "سیف روڈ ” منصوبے کا آغاز

جمعہ 6-جنوری-2023

قابض اسرائیلیریاست نے فلسطین کے علاقے "غزہ کےاطراف” میں سڑکوں کی حفاظت کے لیے ایک”محفوظ روڈ” منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد فلسطینیوں کے راکٹحملوں اور سنائپر فائر کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔

اسرائیل کےکثیرالاشاعت عبرانی اخبار‘”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہاس منصوبے میں روڈ نمبر 34 کے ساتھ ساتھ سڑک نمبر 232 کے کھلے حصوں میں 4.6 کلومیٹرلمبائی کے ساتھ کنکریٹ کی دیواروں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

اخبار نے بتایا کہسیمنٹ کے بلاک ریت اور مٹی کی پہاڑیوں سے منسلک ہوں گے۔ سڑکوں کے مذکورہ بالا حصوںکوغزہ کی پٹی سے فائرنگ سے بچانے کی کوشش کی جائے گی اور ہنگامی حالت کے دورانسڑکوں کی نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائےگی۔

اسرائیلی فوج کےغزہڈویژن کے نام نہاد کمانڈر ایوی روزنفیلڈ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد”کور” سڑکوں کی مرکزی شریان کی حفاظت کرنا ہے، چاہے وہ شاہراہ عام ہو یاہنگامی حالات کے لیے تیار کردہ سڑک ہو۔ یہ منصوبہ آنے والے مہینوں میں شروع ہوجائے گا اور اور رواں موسم گرما میں یہ پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

حالیہ برسوں میںمذکورہ سڑکوں پر اسنائپر اور راکٹ فائر سے متعدد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔2018 میںغزہ کی پٹی سے ایک بس کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک فوجی شدید زخمیہوا تھا۔ مئی 2019 میں ایک آباد کارایسے ہی ایک راکٹ حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

جبکہ ایک فوجی مئی2021 کی جنگ کے آغاز میں شمالی غزہ کی پٹی میں کیبوٹز "ناتیو ہاسارا” میںایک فوجی کمپاؤںڈ پر راکٹ گرنے سے ہلاک ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی