چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی حکام نے جزیرہ النقب 3 مکانات مسمار کردیے

جمعرات 5-جنوری-2023

کل بدھ کو اسرائیلیقابض فوج نے جزیرہ النقب کے غیرتسلیم شدہ قصبے تل عراد میں ابو عیاش خاندان کے تینمکانات مسمار کر دیئے۔

قابض حکام 5 بستیاںقائم کرنے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تل عراد کے علاقے کو نشانہبنا رہے ہیں۔

وفا نیوز ایجنسی کےمطابق جزیرہ النقب علاقے میں رہنے والے تقریباً 300000 فلسطینی رہائش، تعلیم،اجرت، روزگار اور دیگر شعبوں میں اپنے بنیادی حقوق میں صریح امتیازی سلوک کا شکارہیں۔

النقب میں غیرتسلیم شدہ فلسطینی قصبے اور دیہات ایک انسانی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ چونکہوہ متواتر اسرائیلی قابض حکومتوں کی ناانصافیوں، تعصبات اور غفلت کی پالیسیوں اورطرز عمل کی وجہ سے زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اس کے باوجود وہ اپنیسرزمین پر قائم رہنے پر اصرار کرتے ہیں اور زمین سے اکھاڑ پچھاڑ اور نقل مکانی کےمنصوبوں کو مسترد کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی