جمعه 15/نوامبر/2024

 نئی اسرائیلی حکومت کے مقدس مقامات کے خلاف اقدامات کا نوٹس لیا جائے

جمعرات 5-جنوری-2023

یورپ میں موجود فلسطینیوں نے انتہا پسند اسرائیلی داخلہ وزیر بین گویر کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی اشتعال انگیز بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔     

 بدھ کے روز ایک بیان میں فلسطینیوں کی یورپ کانفرنس نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں  اسرائیلی وزیر بین گویر کی منگل کے روز اشتعال انگیز کارروائی کو فلسطینی کے جذبات مجروح کرنے اور یروشلم کے حالات کو بگاڑنے کی ایک مذموم  کوشش ہے۔ اس لیے اس  کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یورپ کانفرنس نے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصیٰ سمیت مقدس مقامات  کو یہودیانے کی سازشی پالیسی کی  بھی مذمت کی۔  کانفرنس نے ان اسرائیلی منصوبوں کو مسلمانوں  اور مسیحیوں کی مقدس مقامات کے خلاف اور ناقابل قبول قرار دیا۔

بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں مسلح اہلکاروں کے ساتھ  داخلے کو  انتہائی دائیں بازو کی نئی اسرائیلی حکومت کے جارحانہ عزائم کا مظہر قرار دیتے ہوئے یورپ کانفرنس کہا ‘ اسرائیل کی نئی حکومت  فلسطینیوں کے خلاف جنگ اور جارحیت پر یقین رکھتی ہے تاکہ ان کے مقدس مقامات پر قبضہ کر سکے۔

یورپ کانفرنس نے صورت حال کا بااثر بین الاقوامی جماعتوں اور خصوصاً یورپ سے متعلق جماعتوں کو فوری نوٹس  لینے اور مداخلت کرنے کے لیے کہا  تاکہ فلسطینیوں اور ان کے مقدس مقامات  کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کو روکا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی