صیہونی قابض فوجنے کل بدھ کی صبح اعتراف کیا ہے کہ جنین میںفلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔
قابض فوج کےترجمان نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ جنین کے علاقے قباطیہ میں فلسطینیوں کے ساتھمسلح جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔
تفصیلات میںعبرانی چینل 7 نے اشارہ کیا کہ فوجی قابض فوج کی جانب سے قباطیہ میں”مطلوب” قرار دیے گئے افراد کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے دورانزخمی ہوا۔ قابض فوج کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار کو قصبے میں گولیوں کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چینل نے دعویٰ کیاکہ ایک فلسطینی مزاحمت کاروں نے قصبے میں ایک فوجی کے ہتھیار کو اپنے کنٹرول میں لینےکی کوشش کی۔ فوجیوں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
قابض فوج نے کلصبح قباطیہ قصبے پر دھاوا بول دیا اور ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے میںپرتشدد تصادم اور جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
ان میں سے ایکنوجوان کو کندھے اور پاؤں میں گولی لگی اور زمین پر گرنے کے بعد اسے اسپتال منتقلکردیا گیا ہے۔
قابض فوج نے مروہیاسر خزامیہ، محمد محمود لطفی ابو الرب اور عبداللہ ابووعر کو گرفتار کر لیا۔