پنج شنبه 01/می/2025

اشتعال انگیز رقص سے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی

بدھ 4-جنوری-2023

مقبوضہ بیت المقدس میں اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب یہودی آباد کار گروہ نے قدیمی شہر اور مسجدِ اقصیٰ کے قریب اشتعال انگیز رقص اور تلمودی رسومات ادا کیں۔

آباد کاروں کی حفاظت کے لیے شہر بھر کی گلیوں میں اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے باب حطہ کے قریب فلسطینیوں پر حملہ کیا جس سے لڑائی شروع ہو گئی۔ جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے سلوان میں وادی الربابہ محلے پر دھاوا بول کر دو بھائیوں کو گرفتار کیا، جب کہ تیسرے کو الرم شہر میں اٹھا  لیا گیا۔

دریں اثنا، بیت المقدس کے کارکن رائدہ سعید پر قدیمی شہر میں 15 دن اور مسجدِ اقصیٰ میں 6 ماہ کے لیے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی