دوشنبه 12/می/2025

یہودی آباد کاروں نے کار جلا ڈالی،قابض فوج نےیطا سےبلڈوزر چرا لیا

منگل 3-جنوری-2023

اتوار کی شام یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں راماللہ کے شمال میں واقع گاؤں ترمسعیا میں ایک گاڑی کو اگ لگا کر نذرآتش کردیا۔

یہودی آباد کاروںنے گاؤں کے مضافات میں زرعی زمینوں پر حملہ کیا اور مشرقی علاقے میں ایک کسان کیگاڑی کو آگ لگا دی، جس سے پوری گاڑی آگ سے تباہ ہو گئی۔

گاڑیوں پرحملے اورجلانے کی کارروائیاں قابض فورسز کی حفاظت میں عمل میں آئیں۔ اسرائیلی قابض فوجیہودی آبا کاروں کوفلسطینیوں کے خلاف کاورروائیوں کے دوران فول پروف سکیورٹیفراہم کرتی ہے۔

ادھر کل پیر کواسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں ایک بلڈوزر قبضے میں لے لیا۔

مسافر یطا میں تحفظاراضی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد عمور نے کہا کہ قابض فورسز نے ایک بلڈوزر کو اسوقت قبضے میں لے لیا جب وہ الطوانی گاؤں میں الشعب کے علاقے میں شہری جمال ربیع کیزمین پر کا کام کر رہا تھا۔ .

انہوں نے مزیدکہا کہ قابض افواج اور آباد کاروں نے حال ہی میں مسافریطا میں شہریوں کا تعاقب اوران کی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی