جمعه 15/نوامبر/2024

الحمرا لینڈ پر اسرائیلی قابض اتھارٹی کا بلڈوزرز سے آپریشن جاری

پیر 2-جنوری-2023

اسرائیلی قابض اتھارٹی اور صہیونیوں کی ایسوسی ایشن نے مقبوضہ یروشلم میں بیرکات الحمرا کے علاقے میں دوباہ سے زیر قبضہ لی گئی زمین کو ہموار کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ کارروائی اتوار کے روز شروع کی گئی۔ 

یروشلم کے مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی اتھارٹی کے اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ جنوب میں سلوان ٹاون میں صبح سویرے بلڈوزروں کے ساتھ اپنا اپریشن شروع کر دیا۔  زمین کی ہمواری کا کام جس تیزی سے کیا جارہا ہے اس سے اسرائیلی اتھارٹی کے اگلے منصوبوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

منگل کے روز صہیونی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس علاقے میں زمین کی کھدائی کا کام جاری رکھے گی۔ واضح رہے الحمرا کا5 ایکڑ پر پھیلا علاقہ غیر معمولی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔  یہودی آباد کار ، صہیونی ایشن اور اسرائیلی قابض اتھارٹی اس پر مل کر قبضہ کر رہے ییں۔

 دریں اثنا اسرائیلی قابض پولیس نے وادی الربابہ میں ایک فلسطینی خاندان کے گھرمنزل الشقیر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فلسطینیوں کی گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی اور سبھی فلسطینیوں سے ان کے کارڈ چیک کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی