شامی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی میزائلوں نے کم از کم دو شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد شام کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
فوجی ذرائع نے سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا” کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آج (پیر کو) مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے اسرائیل کی طبریا نہر کی سمت سے ہوا میں چلائے گئے میزائلوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کو نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حملوں کے نتیجے میں دو فوجیوں کی موت، دو دیگر زخمی، کچھ مالی نقصان ہوا نیز ہوائی اڈے پر آمدورفت جزوی طور پر معطل کرنا پڑی ہے۔
یاد رہے، ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کواسرائیل کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔