کل جمعرات کوفلسطینکے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں آباد کاروں کے حملے میںمتعدد شہری زخمی ہوئے جب کہ قابض فوج نے بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام پردھاوا بول دیا۔
نابلس کے جنوب میںواقع قصبے حوارہ میں آباد کاروں کے حملے میں چار نوجوان زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں چار نوجوان اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ حوارہقصبے میں سلمان الفارسی گول چکر کے قریب سے گزر رہے تھے۔
زخمیوں میں سے تینکو حوارہ کے ابن سینا ایمرجنسی سنٹر میں علاج کے لیے لے جایا گیا، اور چوتھے کو فیلڈمیں علاج کیا گیا۔
آباد کاروں نےسلمان الفارسی گول چکر کے قریب فلسطینیوں کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا، ان پر پتھراؤکیا اور ان میں سے کئی کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
القدس میں قابضفوج نے شہر کے شمال میں واقع الرام قصبے کے داخلی راستے پر دھاوا بول دیا جب کہنوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
ذرائع نے عندیہ دیاکہ قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں پر گیس کے گولے برسائے۔ قابض فوجیوںکو قصبے میں بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔