لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی نے نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ ‘ حماس اپنے مزاحمتی راستے پر ثابت قدمی سے چلتی رہے گی۔ تاکہ فلسطین کی آزادی کی منزل کا حصول ممکن ہو اور اہل فلسطین کے سامنے سرخرو ہو سکے۔
حماس کے نمائندے نے ان خیالات کا اظہار برج البراجنہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے 35 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ایک تقریب کے دوران کیا ۔ فلسطینی پناہ گزینوں کا یہ کیمپ لبنانی دارالحکومت بیروت سے متصل ہے۔
احمد عبدالہادی نے مزید کہا ‘ حماس قوم میں افتراق کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، نیز لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں کمی کے لیے بھی کوششوں میں مصروف ہے۔’ علاوہ ازیں مقبوضہ یروشلم کے محاذ پر بھی حماس نے یہودی ایجنڈے کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔

اس تقریب سے برج البراجنہ میونسپل کونسل کے نائب سربراہ زہیر جالول نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے فلسطینی تحریک مزاحمت میں پناہ گزینوں کے تاریخی کردار اور استقامت کا حوالہ دیا اور کہا یہ قربانیاں رنگ لائیں گی۔