پنج شنبه 01/می/2025

‘الحمرا لینڈ ‘پر یہودی قبضہ قابل قبول نہیں

جمعرات 29-دسمبر-2022

قدیم یونانی آرتھو ڈاکس مسیحیوں نے مقبوضہ یروشلم میں ‘الحمرا لینڈ ‘ کو چرچ کی ملکیت قرار دیتے ہوئے اس پر یہودی آباد کاروں کے ذریعے قبضے کی مذمت کی ہے۔  اسرائیلی فورسز کے زیر حفاظت یہ قبضہ منگل کے روز کیا گیا تھا۔           
 آرتھو ڈاکس کی طرف سے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ یہودی آباد کاروں کے جتھے نے چرچ کی ملکیتی زمین کے 5000 مربع میٹر پر بغیر کسی قانونی  فیصلے اور حق کے قبضہ کیا ہے۔  اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں یہ قبضہ مزید قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے ۔ یہ ایک سنگین جرم کا ارتکاب ہے۔’             

آرتھو ڈاکس مسیحیوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ چرچ اپنی تمام املاک اور اوقاف  کا تحفظ کا حق رکھتا ہے۔ اس لیے اس حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔’      

 اس سے قبل منگل کے روز یہودی آباد کاروں کے جتھے نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں کر ‘ الحمرا لینڈ ‘ پر قبضہ کیا تھا اور اس پر زبدستی باڑ بھی لگا دی تھی۔          

یہودی آباد کاروں کے ذریعے فلسطینی زمین پر قبضے کی ان اسرائیلی کوششوں کی حماس نے بھی پر زور مذمت کی تھی۔  حماس نے ان کوششوں کو یروشلم کو یہودیانے کی سازشوں کا حصہ قرار دیا تھا۔ جو ان دنوں مسجد اقصیٰ اور اس کے آس پاس کے لیے بطور خاص جاری ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی