دوشنبه 13/ژانویه/2025

یروشلم اور الخلیل میں قبضے کے ساتھ تصادم میں زخمی

بدھ 28-دسمبر-2022

کل منگل کومقبوضہبیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ چوکی پر قابض فوج کے ہاتھوں شہداء کی لاشوں کیبازیابی کے لیے نکالے گئے مارچ کو دبانے کے بعد الخلیل میں قابض فوج کے ساتھجھڑپوں کے دوران متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

قلندیہ فوجی چوکیپر قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض کی گولیوں سے ایک نوجوان زخمیاور درجنوں زہریلی گیس سے دم گھٹنے لگے۔

رام اللہ میں الامعریکیمپ کے سامنے سے قلندیہ چوکی کی طرف مارچ شروع ہوا۔ اسیر شہید ناصر ابو حمید کیوالدہ کی شرکت کے ساتھ قابض فوج کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے شہداء کی لاشوں کیبازیابی کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی شہریوںاور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمیہوگئے۔

مقبوضہ مغربیکنارے کے شہر طولکرم ، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں شہید قیدی ناصر ابو حمیدکی والدہ کی طرف سے کی گئی کال کے جواب میں شہداء کی لاشوں کی بازیابی کے مطالبےکے لیے مارچ کیا گیا۔

الخلیل میں شہرکے جنوبی علاقے میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران آج منگل کو کئیلڑکوں اور اسکول کے طلباء آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔

طلعہ ابو حدیداور طارق بن زیاد جنکشن میں قابض فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے زہریلیگیس کے بم برسائے جس سے ان میں سے متعدد کا دم گھٹ گیا۔

قابض فوج نے الخلیلکے شمال میں بیت امر قصبے کے داخلی راستے بند کر دیے قبرستان میں جنازے کے جلوس کواس کی تدفین کے مقامات تک جانے میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

مختصر لنک:

کاپی