چهارشنبه 15/ژانویه/2025

اسماعیل ہنیہ کا صلاح الحموری کو فون، مکمل یکجہتی کا اظہار

منگل 27-دسمبر-2022

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی حقوق کے لیے سرگرم قانون دان صلاح الحموری کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور انہیں اسرائیلیقابض اتھارٹی کی طرف سے فلسطین سے ڈی پورٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔   

اسماعیل ہنیہ  نے پیر رات  صلاح الحموری سے فون کال پر بات کرتے ہوئے کہا ‘  قابض اسرائیلی اتھارٹی فلسطینیوں کے جائز موقف اور مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو کر بوکھلاہٹ میں ایسے اقدامات کر رہی ہے۔ 

 قابض فوج کے تمام ترظلم اور جبر کے باوجود مزاحمت جاری ہے ، جس کا توڑ اسرائیل نے جبری نظر بندیوں ، ملک بدری، حراستوں اور قتل عام میں سمجھ لیا ہے۔ لیکن یہ ناکام رہے گا۔ اس سے فلسطینی عوام اور انک آواز کو بلند کرنے والوں کی ہمت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے۔          

 انہوں نے صلاح الحموری کو یقیان دلایا ان کو ڈی پورٹ کیے جانے والے واقعے کے خلاف سیاسی، سماجی اور صحافتی سطحوں پر حماس آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہیں انے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ الحموری ایک دن ضرور اپنی سرزمین پر واپس لوٹیں گے۔   

 اس موقع پر صلاح الحموری نے اسماعیل ہنیہ کا بہت شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فون کر کے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی