اسرائیلی جیل میںقید کے دوران طبی غفلت اور بیماری کے دوران علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث بیمارہونے والی سابق فلسطینی اسیرہ 24سالہ دینا جرادات کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فلسطینی محکمہصحت کے حکام نے بتایا کہ دینا جرادات کو صحت کی خرابی کے بعد اسپتال لایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ دینا چند روز قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہوئی تھیں۔ انہیں قید کے دوران علاج سےمحروم رکھا گیا اور انہیں مناسب ادویات فراہم نہیں کی گئیں۔
دینا جرادات کو گذشتہجمعہ کو رہائی کے بعد دوسری بار ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دینا کو دماغی ہائیڈروسیفالسکی بیماری لاحق ہے۔ اسرائیلی جیل میںانتظامی قید کے دوران اسے اس بیماری کا مناسب علاج نہیں کیا گیا۔
جرادات نے کہا کہمجھے اپنی رہائی کے بعد دوسری بار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے کیونکہ پہلی بار میریرہائی کے ایک گھنٹہ مجھے معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا جب میری طبیعت دوبارہخراب ہوگئی تومُجھے دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔