جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قبضہ اور نسل پرستانہ پالیسیاں فلسطینی مسلح مزاحمت کا جواز ہیں

ہفتہ 24-دسمبر-2022

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے قبضے اور نسل پرستانہ پالیسیوں نے فلسطینیوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ مزاحمت کے علاوہ کوئی راستہ اختیار نہ کر سکیں۔

الاقصی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے خلیل الحیہ نے کہا فلسطینیوں کی طاقت اور فطری مزاحمت درحقیقت اسرائیلی قبضے کو ہی ظاہر کرتا ہے۔ جس کے خلاف وہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ یقیناً ہماری فلسطینی عوام اسرائیلی انتہا پسندی کا مقابلہ کرے گی۔

اسرائیل کے مقابلے میں ہم فلسطینیوں کے لیے مقبوضہ یروشلم اتحاد کی علامت ہے۔ انھوں نے فلسطینی عوام کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ وہ استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خلیل الحیا نے خبردار کرتے ہوئے کہا حماس کبھی بھی الاقصیٰ مسجد کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ مسجد اقصیٰ پر اگر حملہ ہوا تو ہم اسے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ سمجھتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی