توقع ہے کہ نامزدصیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آدھی رات سے پہلے نئی حکومت کا اعلان کریں گے جسکے بعد وہ اپنی چھٹی حکومت بنانے میں کامیابہو جائیں ہیں۔
عبرانی "وائینیٹ” ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ کو اس سے آگاہ کریںگے اور اس کے بعد ان کے پاس ان تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ہفتے کاوقت ہو گا جو حلف برداری کا باعث بنیں گے۔
اس کے بعد نیتن یاہوکو حکومت سازی کے مذاکرات کے لیے مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔
حکومتی اتحاد کےنئے ارکان کو ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اگلے بدھ کو تقریبحلف برداری کی تیاری کر رہے ہیں۔