بدھ کی صبح صہیونیریاست کی عدالت نے مسجد الاقصی کے جنوب میں واقع قصبے سلوان سے القدس سے تعلقرکھنے والے 3 لڑکوں کی حراست میں توسیعکردی۔
وادی حلوہ انفارمیشنسینٹر نے اطلاع دی ہے کہ قابض عدالت نے دو لڑکوں امین محمد عبیسان العباسی، خلیلالعوار اور مصطفیٰ العباسی کی نظربندی میں 9 جنوری تک توسیع کر دی ہے اور وہ سب”دامون جیل” میں قید ہیں۔
قابض حکام نے العساویہگاؤں سے تعلق رکھنے والے لڑکے مصعب عامر محمود کی حراست میں بھی توسیع کردی۔ اسے منگلکی سہ پہر اسکول سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ نومبر میںقابض فوج نے القدس سے 152 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں 9 خواتین اور 27 کم سن بچے بھی شاملتھے۔
قابض ریاست کی عدالتوں نے القدس کے نوجوانوں کے خلاف 10انتظامی نظر بندی کے فیصلے جاری کیے۔ 19 گھروں میں نظر بندی کے فیصلے، جن میں 4نابالغوں (18 سال سے کم عمر) کے خلاف فیصلے بھی شامل ہیں۔
قابض ریاست نےمسجد اقصیٰ اور القدس شہر سے زبردستی بے دخلی کی پالیسی کے ساتھ مقامی شہریوں ونشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔