فلسطینی قانونساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کیدراندازی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسجد کو زمانی اور مقامی طور پر تقسیم کرکے اس پرمکمل اسرائیلی کنٹرول مسلط کر دیا جائے۔ انہوں نےخبردار کیا کہ اگر قبلہ اول پرمکمل خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ آتش فشاں بن کر پھٹ جائے گا۔
احمد بحر نے عالمیپارلیمان اور بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کیحمایت میں، قابض ریاست اور اس کے آبادکاروں کی مبینہ تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دراندازی کو انجام دینے کےخلاف مضبوطاور ٹھوس موقف اختیار کریں۔
ڈاکٹر احمد”بحر”نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں موجود مردو خواتین کی حمایت اور ان کے مقدس ربط کی حمایتکرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قابض ریاست کو اس کے جرائم اور مقدسات کی خلاف ورزیاںجاری رکھنے سے خبردار کیا۔
انہوں نے عرب اوراسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ پر شدت پسندوں کے حملے کا مقابلہ کریں قابضریاست کے ساتھ عرب ملکوں کی نارملائزیشن کا مقابلہ کریں۔