جمعه 02/می/2025

قابض اسرائیلی فوج کی ٹینکوں اور بلڈوزروں سے غزہ کے نزدیک کارروائی

منگل 20-دسمبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں بلڈوزروں اور دوسری بھاری مشینری سے چڑھائی کر دی۔ اسرائیلی فوجی کارروائی پیر کی صبح غزہ کے سرحدی علاقے میں کی گئی۔     

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کے کئی تباہی پھیلانے والے بلڈوزروں نے غزہ کی سرحدی پٹی پر چڑھائی کی تو ان کے ساتھ اسرائیلی تینکوں کا بھی ایک  جتھہ موجود تھا۔    

 یہ فوجی کارروائی غزہ سے جڑی راہداری رفح میں کی گئی۔ اسرائیلی  ٹینک اور بلڈوزر اسرائیلی فوجی پوسٹ سے نکل کر رفح کے مشرق اور غزہ کے جنوبی علاقے میں کارروائی کرنے لگے۔      

 اس بھاری فوجی مشیری کا ہدف غزہ کے رہائشی فلسطینی کسانوں کے کھیت تھے۔ جن میں فوجیوں نے فصلوں کی تباہی مچائی اور قابل کاشت زرعی اراض کو کھود کر ناقابل کاشت بنا دیا۔   اسرائیلی قابض فوجیوں نے یہ کارروائی سرحد کے کافی اندر آکر کی۔     

واضح رہے غزہ کے سرحدی علاقے میں اسرائیلی قابض فوج کی کارروائیاں وقفے وقفے کے ساتھ یہاں کے کسانوں کی اراضی اور فصلوں کو نقصان پہنچانے کے لیے اور ان کی زمینوں پر قبضے کی کوشش کے طور پر جاری رہتی ہیں۔ 

اسرائیلی قابض فوج کی کوشش ہے کہ کسی طرح فلسطینی کسان تنگ آکر اپنی زمین سے دستبردار ہو جائیں اور زمین فوجی قبضے میں آجائے۔ تب تک کسانوں کی فصلیں تباہ کرتے ہوئے انہیں معاشی نقصان پہنچاتی رہے۔

مختصر لنک:

کاپی