مقبوضہ بیتالمقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے فلسطینی عوام سے اتوار کی صبح سے القدس میںنفیر عام کی اپیل کی ہے۔ تاکہ القدس اور مسجد اقصیٰ پر قابض دشمن کے منصوبوں کوناکام بنانے کے لیے نام نہاد "روشنیوں کے تہوار” (حنوکا) میں یہودیوں کیشرکت اور اس موقعے پر ان کی غنڈہ گردی کو روکا جا سکے۔ خیال رہے کہ یہودیوں کا یہمذہبی تہوار آٹھ دن تک جاری رہتا ہے۔
کئی ہفتے قبلقابض نے ان تعطیلات کے بہانے متعدد سرگرمیاں شروع کیں، جس کے دوران وہ بڑی تعداد میںانتہا پسند آباد کاروں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنا اور اس کی بے حرمتیکرنا، "شمع دان ” کو روشن کرنا اور ڈانس پارٹیوں کا انعقاد کرنا چاہتاہے۔ اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ کے صحن میں تلمودی سیمینارز اوررسومات کی ادائی کے ساتھ البراق صحن میں "مرکزی جشن کی شمع دان” پہلے ہیلگائی جا چکی ہے۔
حمادہ نے اس باتپر زور دیا کہ الاقصیٰ کے خلاف صہیونی اشتعال انگیزی اور غنڈہ گردی اس پر حملے کےدعوے کی تخلیق اور سرکاری حکومت کی مدد سے القدس پر آبادکاری گروپوں کے قبضے کےخلاف مسجد کی حفاظت کے لیے تیاری کی سطح کو بلند کرنے، عوام کو متحرک کرنے کیضرورت ہے۔ القدس مغربی کنارے اور مقبوضہ اندرون فلسطین کے علاقوں میں موجودگی کو تیزکرنے، مسجد اقصیٰ کی طرف سفر اور ربط کو مضبوط کرنے اور دشمن کے مذموم عزائم کاپوری طاقت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مسجداقصیٰ کے حوالے سے اسرائیل اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوںکے لیے قابض حکومت کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیعوام قبلہ اول کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اپنے مقدس مقام کی مسلسلبے حرمتی نہیں ہونے دیں گے۔