صہیونی قابض فوجنے جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار مہم کے دوران چار فلسطینی شہریوںکو گرفتار کر لیا۔
قابض فوج کےترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض فوج نے دو بھائیوں محمد یوسف علقم (25 سال)، احمد یوسف علقم (20 سال)اور رہا ہونے والے قیدی آیسر محمد ذعاقیق (22 سال) کوالخلیل کے بیت امر قصبے میںان کے گھروں پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے مزیدکہا کہ قابض فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارنے کے لیے سونگھنے والے کتوں کا استعمال کیا،مکینوں کو حراست میں لیا، ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ذعاقیق کے گھر سے دو "آئیپیڈز اور ایک موبائل فون” ضبط کیا۔
قابض افواج مغربیکنارے کے شہروں اور دیہاتوں میں تقریباً روزانہ گرفتاری مہم اور چھاپے شروع کرتی ہیں۔فلسطینی اسیران کلب کے مطابق گذشتہ نومبر میں فلسطینیوں کی گرفتاری کے 380 کیسز رپورٹہوئے جن میں 41 بچے اور 11 خواتین شامل تھیں۔