جمعه 15/نوامبر/2024

پونے تین سال جیل بھگت کر رہا ہونے والے فلسطینی کو نظر بند کر دیا گیا

پیر 19-دسمبر-2022

اسرائیلی حساس ادارے کے ایجنٹوں نے اتوار کے روز مقبوضہ یروشلم کے رہائشی فلسطینی قیدی عزالدین ابو صبیح کو نقب کے صحرا کے سامنے سے گرفتار کر لیا ہے۔ فلسطینی شہری کی یہ گرفتاری ان کی جیل سے رہائی کے فوری بعد عمل میں لائی گئی ہے۔            

 ابو صبیح کوپونے تین سال کی قید کاٹنے کے  بعد اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ایک سے زائد بار قید کیے گئے اس فلسطینی کو اب نظر بند کیا گیا ہے۔    

 اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اسرائیلی قابض پولیس نے ایک فلسطینی بچے ادھم السلایمہ کو بھی حراست میں لے لیا ے۔ ادھم کی عمر صرف 11 سال ہے۔یہ فلسطینی بچہ سلوان ٹاون کے نزدیکی آبادی راس العمود کا رہنے والا ہے۔         

اسی دوران اسرائیلی قابض اتھارٹی نے شفعاط پناہ گزین کیمپ کے رہائشی فلسط نی قیدی معتصم حسین کو رہا کر دیا ہے۔ معتصم حسین کو 30 روز تک ایک تفتیشی عقوبت خانے میں زیر تفتیش رکھا گیا۔ اب انہیں رہائی کے بعد گھر میں نظر بند کیا گیاہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی