جمعه 15/نوامبر/2024

قابض ریاست کو قیدیوں کے تبادلے میں ہچکچہاٹ کی پالیسی پچھتانا پڑے گا

پیر 19-دسمبر-2022

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ایک انٹرویو کے دوران خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں قید فلسطینیوں کو بدلے میں رہا کرنے میں ہچکچاہٹ دکھانے پر کل افسوس کرنا پڑے گا۔  ترجمان کا یہ انٹرویو مرکز اطلاعات فلسطینی نے شائع کیا ہے۔          

 القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ‘ بریگیڈ پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے کہ  اسرائیلی فوجی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،اس سلسلے میں کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔’             

 ابو عبیدہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا ‘ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا دشمن اپنی موجودہ پالیسی پر آنے والے دنوں میں پچھتائے گا۔ اور قیدیوں کے تبادلے پر مجبور ہوگا۔’       

 ترجمان نے القسام بریگیڈ ز فلسطینی کی فوجی شعبے میں ترقی و تیاری کے بارے  میں ایک سوال پر کہا ‘  القسام بریگیڈزفلسطین کی لبریشن آرمی کے حوالے سے ایک  بنیاد اور بیج کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ قابض فوجی قوت کے مقابلے ایک مشکل نمبر ہے۔’  ہمارے لوگ ٹھوس بنیا پر کھڑے ہیں جبکہ عوامی ڈھال بھی ان کو میسر ہے ۔  

ہمارے بریگیڈز دشمن اور قابض ریاست کے لیے ایک تلوار کی طرح ہیں، جبکہ ہمارے لوگوں آزادی اور حق واپسی کے لیے ایک نیزے کی حیثییت رکھتے ہیں۔’  ترجمان نے القسام بریگیڈ کی لڑاکا قوت کے بارے میں ایک سوال پر کہا۔         

 ایک اور سوال پر بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ‘ ہم آزادی کےلیے لڑ رہے ہیں۔ تاہم  یہ ایک طویل جنگ ہے۔ یہ جنگ کئی محازوں پر جاری ہے۔ اس جنگ میں ہمارے لوگوں نے ہمیشہ استقامت اور ثابت قدمی دکھائی ہے۔’        

مختصر لنک:

کاپی