جمعه 15/نوامبر/2024

کینسر زدہ فلسطینی قیدی ابو حمید قومے میں چلے گئے

پیر 19-دسمبر-2022

قیدیوں سے متعلق امور متعلق وزارت نے کہا ہے کہ کینسر زدہ پچاس سالہ فلسطینی قیدی ناصر ابو حمید قومے کی حالت میں چلا گیا ہے۔  اتوار کی شام سے پہلی کی اطلاعات کے مطابق ابو حمید کی یاداشت متاثر ہو گئی تھی۔ لیکن شام کو قومے میں چلے جانے کی اطلاع آئی ہے۔          

اس سلسلے میں ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو حمید کی بیماری انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ فلسطینی نظر بندوں سے متعلق کمیشن نے مطابق   ابو حمید کی حالت انتہائی بگڑ چکی ہے۔ انہیں درد کش ادویات بڑی مقدار میں دی جا رہی ہیں۔       

 واضح رہے ابو حمید 2002 سے اسرائیلی قابض جیل میں ہیں۔ اگست 2021 میں پہلی دفعہ کینسر کی تشخیص ہوئی ۔ لیکن یہ یہ کینسر اس وقت پہلی سٹیج سے آگے جا چکا تھا۔    

اس کے باوجود اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ابو حمید کو رہا کیا نہ علاج کی سہولت اور معیار کو درست کیا۔       ابھی ایک ہفتہ قبل جب ان کے جسم کا نوے فیصد  بے حس و حرکت ہو جانے اور سانس اکھڑنے کے بعد جیل سے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔   

ابو حمید العماری پناہ گزین کیمپ سے ہے اور وہ اسرائیلی جیل میں پچاس سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔ کینسر کی آخری سٹیج کے باوجود اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی کسی تنظیم کی بات مان کر انہیں  رہا نہیں کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی