جمعه 02/می/2025

اسرائیلی جوہری ہتھیار پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

اتوار 18-دسمبر-2022

ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کو پورے خطے کی سلامتی  کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہے۔

 وزیر خارجہ کے مطابق’  ناجائز اسرائیلی ریاست اور اس کی رجیم خطے کے سب ملکوں اور لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ کیونکہ یہ ناجائز بین الاقوامی جرائم میں ملوث قابض ریاست سینکڑوں جوہری  ہتھیار رکھتی ہے۔         

ان کا اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ ‘ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ مستقبل فلسطینی کے اصل رہنے والے فلسطینی عوام کا ہے۔  

 وزیر خارجہ ایران نے کہا اسرائیل کی مکاری یہ ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کا اعلان نہیں اور نہ ہی یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس پاس یہ جوہری ہتھیار ہیں لیکن یہ عمومی یقین ہے کہ اسرائیل کے پاس 80 سے 400 کے درمیان جوہری ہتھیار ہیں ۔

مختصر لنک:

کاپی