چهارشنبه 30/آوریل/2025

نابلس کے جنوب میں آباد کاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ

ہفتہ 17-دسمبر-2022

کل جمعہ کےروزفلسطین کے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس شہر کے جنوب میں بائی پاس روڈ پرمزاحمتی کارکنوں کی جانب سے ایک آباد کار گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں کوئی جانینقصان نہیں ہوا۔

عبرانی نیوز ویبسائٹ”0404″ ویب سائٹ نے کہا ہے کم از کم ایک بندوق بردار نے نابلس کےجنوب مغرب میں "خاوات گیلاد” چوکی کے قریب ایک اسرائیلی گاڑی پر فائرنگکی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔

اس دوران فورسزنے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

عبرانی چینل سیوننے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ سے شہر کے جنوب میں تل گاؤں کے قریب ایک فوجی مقام”سیلا” کو نشانہ بنایا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی